پاکستانی اولمپک دستے کی جانچ پڑتال کی جائیگی، ترجمان برطانوی وزیراعظم
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جعلی پاسپورٹ کے معاملے پر ترجمان برطانوی وزیرعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے وفود کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں بھی جانچ پڑتال کیلئے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق جعلی پاسپورٹس کے معاملے سے نمٹنے کیلئے ان کے پاس بہتر انتظامات ہیں۔ اولمپکس میں پاکستانیوں کی شرکت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جانچ کیلئے تربیت یافتہ سٹاف موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے وفود کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جانچ پڑتال کیلئے اسلام آباد میں ہمارا تربیت یافتہ عملہ ہے۔