لسانیت اور صوبائیت کے نام پر قوم کو لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، حافظ سعید

لسانیت اور صوبائیت کے نام پر قوم کو لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، حافظ سعید

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ ملک کے مفاد میں نہیں ، ماضی کی غلطیوں سے گریز کیا جائے، سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے ملک فتنہ و فساد کی زد میں ہے ،موجودہ حکمران بھی سابقہ پالیسیوں کے تسلسل کو لے کر چل رہے ہیں، مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو متحد ہوکر امریکہ و بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کو پروان چڑھا رہی ہیںلسانیت اور صوبائیت کے نام پر قوم کو لڑانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، بھارت افغانستان کی سرحد پر بیٹھ کر بلوچستان اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں تخریب کاری کی کارروائیاں کر رہا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خطہ سے نکلنے کے بعد دنیا میں بڑ ی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں، قربانیاں دینے والے مسلمان امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں امریکہ افغانستان میں شکست کا انتقام پاکستان سے لینے کیلئے افراتفری کے حالات پیدا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنڈی فیض آباد میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدری کے تحت نیٹو سپلائی کھولنے والوں کو امریکیوں کی طرف سے شہید کیے گئے لاکھوں مسلمانوں کے لواحقین سے ہمدردی کیوں نہیں، نیٹو سپلائی بحال کرنے کا مطلب ہے کہ امریکی یہاں سے اسلحہ لیجائیں اور افغان بھائیوں پر جس قدر چاہیں ظلم ڈھائیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -