بغداد، بم دھماکوں میں کم از کم 51 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بغداد، بم دھماکوں میں کم از کم 51 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  

 بغداد (آن لائن) عراق میں بم دھماکوں کی تازہ لہر میں اضافہ دارالحکومت بغداد میں مختلف تازہ بم دھماکوں میں کم از کم 51 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ صدر سٹی میں وزارت داخلہ کی عمارت کے نزدیک ایک کار بم دھماکہ میں چودہ افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے شمالی علاقے میں پولیس سٹیشن میں بم دھماکے میں اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں کرکوک اور حنینیہ میں دو مختلف بم دھماکوں میں نو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -