پاکستان ایئر فورس کے انفارمیشن اور سلیکشن مراکز کا اعلان

پاکستان ایئر فورس کے انفارمیشن اور سلیکشن مراکز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بےورو رپورٹ) پاکستان ایئر فورس کے انفارمیشن اور سلیکشن مراکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس میں جنرل ڈیوٹی پائیلٹ ، ایرو ناٹیکل انجنیئرنگ ، ایئر ڈفینس اور ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز برانچز میں کمیشن آفیسر کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں کی رجسٹریشن شروع ہے جو 04اگست تک جاری رہے گی۔جن امید واروں نے انٹر میڈیٹ (B) گریڈ اور فرسٹ ایئر 65%مارکس سے پاس کیا ہو تو ایسے خواہشمند امیدواروں کو چاہےے کہ اپنی اصل اور تصدیق شدہ تعلیمی سند وں ، کمپوٹرائیز قومی شناختی کارڈ فارم (B) والد کا شناختی کارڈ اور 02عدد پاسپورٹ سائیز فوٹو سمیت پی ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد کے فون نمبر022-9200936پر صبح 8بجے سے دوپہر ایک بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں، خاتون امیدوار فقط جنرل ڈیوٹی پائیلٹ اور ایر ناٹیکل انجینئرنگ برانچ میں رجسٹریشن کر ا سکتی ہیں جبکہ امید وار ویب سائٹ .www.joinpaf.gov.pk.پر آ ن لائن رجسٹریشن بھی کر ا سکتے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -