صدر ڈویژن پولیس نے متعدد ٹاپ ٹین اشتہاری گرفتار کرلئے

صدر ڈویژن پولیس نے متعدد ٹاپ ٹین اشتہاری گرفتار کرلئے

  

لاہور (خبر نگار) ایس پی صدر آپریشن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس نے متعدد ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کےپٹن (ر)لےاقت علی ملک سپرنٹنڈ نٹ آف پولےس صدر ڈوےژن آپرےشنز لاہور نے دوران میٹنگ ایس ایچ او صاحبان صدر ڈویژن لاہورکو اپنی اپنی کارکردگی بہتربنانے اور منشیات فروشوں و ٹاپ ٹن اشتہاریوں کے خلاف خصوصی ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔اور ایسے مجرمان کی گرفتار ی کے لئے انکو خصوصی گائیڈ لائیز بھی دیں جس پرفاروق افتخار SHOگرین ٹاو¿ن نے ٹاپ ٹن مجرمان اشتہاری اللہ یار ولد ملوک علی سکنہ پنڈ باگڑیاں گرین ٹاو¿ن لاہورکو گرفتار کر لیا اوراسی طرح ایک اور واقعہ میں SHO گرین ٹاو¿ن اوران کی ٹیم نے سخت مقابلہ کے بعد منشیات کے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش اللہ رکھا کو گرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے 1030گرام (1کلو30گرام)چرس بر آمد کرلی۔ اسی طرح SHO مصطفی ٹاو¿ن نے رابری کے مقدمہ میں مطلوب ٹاپ ٹن مجرمان اشتہاری ریاض عرف ریاجی عرف اویس کو گرفتار کر لیا۔ جو تھانہ مصطفی ٹاو¿ن کے مقدمہ 45 مورخہ28.08.11 جرم392 میں مطلوب تھا۔ کےپٹن (ر)لےاقت علی ملک سپرنٹنڈ نٹ آف پولےس صدر ڈوےژن آپرےشنز لاہور نے رےڈنگ پارٹی کی احسن کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تعرےفی سرٹےفکےٹ اور نقد انعام دےنے کا اعلان کےا ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -