سرکاری ملازمین نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کو مسترد کردیا

سرکاری ملازمین نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوزرپورٹر) سرکاری ملازمین نے رمضان المبارک کے دوران صبح 7بجے سے دوپہر ایک بجے تک کے دفتری اوقات کو مسترد کردیا ہے، سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے 4دنوں میں صبح 7بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور جمعہ و ہفتہ کو صبح 7بجے سے دوپہر 12بجے تک آفس ٹائمنگ ہوگی،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضا ن المبارک کے مہینے کے دوران سرکاری دفتر کے اوقات کارسوموا ر ، منگل ، بدھ اور جمعرات کو صبح 7بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور جمعہ ، ہفتے کے روز صبح 7بجے سے دوپہر 12بجے تک مقر ر کئے ہیں لیکن گزشتہ روز پہلے ہی ورکنگ دن میں سرکاری ملازمین نے ان اوقات کارکو مستر د کردیا اور مطالبہ کیا کہ صبح کے او قات کار7بجے سے تبدیل کرکے کم و بیش 8بجے مقرر کئے جائیں ، بھلے چھٹی 2بجے دوپہر ہو، ملازمین کو کہناتھا کہ ان کی نیند پوری نہیں ہوتی، رات 11بجے تک وہ نماز تراویح سے فارغ ہوتے ہیں ، پھر اڑھائی بجے دوبارہ سحری کے لیئے اٹھتے ہیں اور سحری و نماز فجر کے بعد صبح کے 5بج جاتے ہیں، ایسے میں سات بجے تک آفس پہنچنے کےلیئے وہ سو نہیں پاتے ، جس کے باعث دن بھر وہ سستی کا شکاررہتے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -