عدالت وکلاءکے معاملات حل کرنے کیلئے مداخلت کرسکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عدالت وکلاءکے معاملات حل کرنے کیلئے مداخلت کرسکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاءبندیال نے پنجاب بار کونسل کی طرف سے سپریم کورٹ بار کی نائب صدر عمرانہ پروین بلوچ کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کونسل کو آج معاونت کے لئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ فاضل جج نے قرار دیاکہ عدالت وکلاءکے معاملات کے حل کے لئے مداخلت کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے عدالت کا وہی کردار ہے جیسا کہ والدین کا ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی نائب صدر عمرانہ پروین بلوچ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے غیر قانونی طور پر ان کا لائسنس معطل کردیا ہے جبکہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لے کر کارروائی کرے اور درخواست گزار کا لائسنس بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -