اخبار فروش یونین کا چیئرمین ایڈہاک کمیٹی کے زیر صدارت اجلاس

اخبار فروش یونین کا چیئرمین ایڈہاک کمیٹی کے زیر صدارت اجلاس

  

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن جولائی 2012ءکے سلسلہ میں آج اخبار مارکیٹ کے یونین آفس میں ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ایڈہاک کمیٹی چودھری عاشق علی ہوا۔ جس میں دوسرے ممبران چودھری خورشید علی اور شیخ اظہر رفیق نے شرکت کی آج درخواست فارم حاصل کرنے کا آخری دن تھا تین گروپوں کے سربراہوں نے درخواست فارم حاصل کئے جن میں چودھری نذیر احمد، شیخ ریاض احمد اور محمد حسین خان بدر نے اپنے اپنے پینل امیدوار برائے صدر کے لئے درخواست فارم حاصل کئے۔ اس طرح درخواست فارم دینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پانچ پینلوں کے سربراہان امیدوار برائے صدر درخواست فارم لے کر گئے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 جولائی 2012ءشام 7 بجے تک ہوگی،۔ ایڈہاک کمیٹی نے ضابطہ اخلاق برائے الیکشن جولائی 2012ءجاری کردیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -