جعلی پاسپورٹ سکینڈل، ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

جعلی پاسپورٹ سکینڈل، ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ...

  

لاہور (وقائع نگار خصوصی) حکومت نے لندن اولمپکس میںمبینہ طور پر بوگس پاسپورٹ سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک کے حکم پر ڈی جی ایف آئی کی قیادت میں ایک تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے جس میں آئی جی اور ایف آئی اے کے سیل انویسٹی گیشن گروپ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ مشیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے لاہور پاسپورٹ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر جمیل چودھری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسلام آباد سے انہیں سرکاری احکامات موصول ہوئے ہیں۔ تاہم ضرورت پڑنے پر ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کی جائے گی اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -