کراچی کے علاقے علی گوٹھ میں پولیس نے علی الصبح تین افرادمبینہ مقابلے میں ”پار “کردیئے

کراچی کے علاقے علی گوٹھ میں پولیس نے علی الصبح تین افرادمبینہ مقابلے میں ...
کراچی کے علاقے علی گوٹھ میں پولیس نے علی الصبح تین افرادمبینہ مقابلے میں ”پار “کردیئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد آباد کے علاقے علی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی حالت فرار ہوگیاجبکہ عینی شاہدین نے پولیس پر قتل کا الزام لگایاہے۔ایس ایس ملیر راﺅ انوار کے مطابق قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کی تلاش میں پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور جوابی کارروائی میں تین مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں کارروائیوں کے علاوہ ہائی وے پر بڑی گاڑیوں کو لوٹنے میں بھی مطلوب تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے تین نوجوانوں کو مکان سے باہر نکالااور کچھ معلومات کے تبادلے کے بعد دیوار کے ساتھ کھڑا کرکے گولیاں ماردی گئیں تاہم چوتھا شخص یہاں موجود ہی نہیں تھا۔ اہل محلہ کے مطابق مرنے والوں میں فیصل اور عمرشاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں جبکہ تیسرے شخص کا نام ظریف ہے ۔اُدھر لیاری کے علاقے کلری سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔

مزید :

کراچی -