سرکاری گواہ منحرف ، ن لیگ کے ایم این اے انجم عقیل پولیس حراست سے فرار کیس میں ساتھیوں سمیت باعزت بری

سرکاری گواہ منحرف ، ن لیگ کے ایم این اے انجم عقیل پولیس حراست سے فرار کیس میں ...
سرکاری گواہ منحرف ، ن لیگ کے ایم این اے انجم عقیل پولیس حراست سے فرار کیس میں ساتھیوں سمیت باعزت بری

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل پولیس حراست سے فرار کے کیس میں بری ہو گئے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1نے انجم عقیل کے ہمراہ ان کے 15ساتھیوں کو بھی باعزت بری کر دیا ۔ ملزموں پر انجم عقیل کو زبردستی پولیس کی حراست سے چھڑانے اور جھگڑا کرنے کا الزام تھا ۔اس مقدمے کے سرکاری گواہوں نے بیان بدل لیا جس کی وجہ سے استغاثہ اپنا الزام ثابت نہ کر سکا اور تما م ملزموں کو باعزت بری کر دیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی -