حج کوٹہ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 105آپریٹرزکی چھان بین کا حکم دے دیا

حج کوٹہ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 105آپریٹرزکی چھان بین کا حکم دے دیا
حج کوٹہ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 105آپریٹرزکی چھان بین کا حکم دے دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں میرٹ پر پورا نہ اترنے والے 105ٹور آپریٹرز کی چھان بین کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 62حج آپریٹرز کے نادہندہ ہونے کی رپورٹ جمع کرادی جس پر عدالت کاکہناتھاکہ ایف بی آر آنکھیں بند کرکے کلیرنس سرٹیفکیٹ دے دیتاہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کے نظام کے باعث معاملات درہم برہم ہورہے ہیں اور سو روپے ٹیکس دینے والے آپریٹرز کو بھی سرٹیفکیٹ جاری کردیاجاتاہے ۔ عدالت نے کہاکہ ٹیکس نظام کی خرابی کی وجہ سے بڑی مچھلیاں بچ جاتی ہیں ۔

مزید :

لاہور -