گوجرانوالہ : ٹیچرز کی بھرتیوں کے "اعلیٰ" انتظامات ، چار خواتین بے ہوش

گوجرانوالہ : ٹیچرز کی بھرتیوں کے "اعلیٰ" انتظامات ، چار خواتین بے ہوش
گوجرانوالہ : ٹیچرز کی بھرتیوں کے

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایس ایس ٹی ٹیچرز کی بھرتیوں پر انٹرویو کے دوران گرمی سے چار خواتین امیدوار بے ہوش ہوگئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کو انٹرویوں کے دوران ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث ناقص انتظامات، گرمی اور حبس سے چار خواتین امید وار بے ہش ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق روزہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو گرمی کی شدت کازیادہ احساس ہوا اورگرمی سے گھبرائی بعض روزے دار خواتین نے پانی پی کر افطاری سے پہلے ہی روزہ افطار کر لیا اور بے ہوش ہونے والی خواتین کو پانی پلا کر ہوش میں لایا گیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -