ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس سے ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتارکرلیا

ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس سے ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتارکرلیا
ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس سے ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتارکرلیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف آئی اے کی ٹیم نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاﺅن میں چھاپے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال شاہد کو گرفتار کر لیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر ترمذی فرار ہو گئے ہیں ۔ پاسپورٹ آفس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نادرا کے شناختی کارڈ سے پاسپورٹ کا اجراءکیا ہے اور نادرا نے ریکار ڈ میں ردوبدل کی ہے ۔ حکام کے مطابق متعلقہ شخص نے پاسپورٹ 13 جولائی کو بننے کے لیے دیا او ر 19جولائی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا جبکہ برطانوی اخبار کے مطابق 20جولائی کو جعلی پاسپورٹ پر ویزہ لگوایا گیا جو کہ ناممکن بات ہے کہ ایک روز میں ویزہ لگ جائے۔ حکام کا کہناتھا کہ ایک روز میں ویزہ کیسے لگ سکتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اولمپکس میں دہشت گردی کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

مزید :

لاہور -