پاسپورٹ سیکنڈل میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : رحمان ملک

پاسپورٹ سیکنڈل میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : رحمان ملک
پاسپورٹ سیکنڈل میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : رحمان ملک

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاسپورٹ سکینڈل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ مختصر دورے پر لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس شناختی کار ڈ پر پاسپورٹ جاری کیا گیا وہ 2002 ءمیں جاری کیا گیا تھا اور دیکھنا ہوگا پاکستان کے خلاف سازش تو نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کے پہلو سے بھی اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس کی ناکامی سے متعلق بھی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ اخبار کا رپورٹر کیسے پا کستان پہنچااور آزاد پاسپورٹ کے آفس گھومتا رہا۔

مزید :

اسلام آباد -