بھارت ، لنکا ون ڈے: اینٹ کا جوا ب پتھر سے ، سیریز برابر

بھارت ، لنکا ون ڈے: اینٹ کا جوا ب پتھر سے ، سیریز برابر
بھارت ، لنکا ون ڈے: اینٹ کا جوا ب پتھر سے ، سیریز برابر

  

ہمبنٹوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ونڈے انٹر نیشنل میں نو وکٹ سے شکست دے دی جبکہ پا نچ ایک روزہ میچز میں سری لنکا نے سیریز 1-1سے برابر کر لی ۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے جا نے وا لے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے اوپنر گوتم گمبھیر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی داخل نہ ہو سکا۔سری لنکا کی جانب سے تھشارا پریرا اور اینجلو میتھیوزنے3,3 اور لستھ ملنگا نے 2 وکٹیں حا صل کیں۔جواباً سری لنکا کے اوپنرز تلکارتنے دلشان اور اپل تھرنگا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے119 رنز کی شراکت قائم کی۔اس عمدہ شراکت کی بدولت سری لنکا نے مطلوبہ ہدف بیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔سری لنکا کے آو¿ٹ ہونے والے واحد کھلاڑی دلشان تھے جو 50رن بنا کر ایشون کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے۔پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں نے بھارت نے اکیس رنز سے فتح حاصل کی تھی ۔

مزید :

کھیل -