افغانستان میں گروہ ہمارا پسندیدہ نہیں:حناکھر

افغانستان میں گروہ ہمارا پسندیدہ نہیں:حناکھر
افغانستان میں گروہ ہمارا پسندیدہ نہیں:حناکھر

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ گروہ نہیں ہے بلکہ تمام گروپوں سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو افغانستان سے تعلقات اور وزیراعظم کے حالیہ دورے کے بارے میں بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور ان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں استحکام آئے۔وزیر خارجہ نے پارلیمانی کمیٹی کو نیٹو سپلائی کھولنے اور امریکہ سے از سر نو تعلقات کی بحالی سے متعلق پارلیمان کی سفارشات پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکہ سے از سر نو تعلقات کی بحالی کے لیے پارلیمان کی سفارشات حکومت کے لیے ’بائبل‘ کے برابر ہیں اور ان پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -