وسائل لینے والی پولیس نتائج بھی دے:شہباز شریف

وسائل لینے والی پولیس نتائج بھی دے:شہباز شریف
وسائل لینے والی پولیس نتائج بھی دے:شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کو ہر طرح کی سہولتیں اور وسائل فراہم کئے اب وہ نتائج بھی دیں۔وزیر اعلی پنجاب نے ٹینٹ آفس میں سائلین سے ملاقات کی اور شکایات کے ازالے کے احکامات موقع پر جاری کیے ۔انکا کہنا تھا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو پولیس افسرعوام کو انصاف فراہم کرنے میں سستی سے کام لے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔قتل اور اغوا کے ملزم گرفتار نہ کرنے پرتفتیشی انسپکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

مزید :

لاہور -