تاخیر پی آئی اے کی "پہچان "بن گئی

تاخیر پی آئی اے کی "پہچان "بن گئی
تاخیر پی آئی اے کی

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیرلائن کے چودہ طیارے گراو¿نڈ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے خاص طور پر جمبو747طیارے گراو¿نڈ ہونے کی وجہ سے جدہ اور مدینہ جانیوالی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 732اٹھارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ کراچی سے ریاض جانیوالی پرواز پی کے 729پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی جبکہ ریاض سے کراچی آنیوالی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز 7453تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ بہاولپور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز 346شام ساڑھے چار کے بجائے چھ بجے تاخیر سے روانہ ہوگی۔اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 370رات آٹھ کے بجائے ساڑھے نو بجے روانگی متوقع ہے جبکہ ڈھاکہ سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 267چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئی جس پر ائیرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیاروں کی کمی کی وجہ سے جدہ جانیوالی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور پرواز کی روانگی میں تاخیر کی اطلاع مسافروں کو کردی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -