وزیر دفاع کی سفارتکاروں سے ملاقات

وزیر دفاع کی سفارتکاروں سے ملاقات
وزیر دفاع کی سفارتکاروں سے ملاقات

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع سید نوید قمر سے ایران ، سوڈان کے سفیروں اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشنر نے الگ الگ ملاقات کی ، وزارت دفاع راولپنڈی میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی بالخصوص دفاعی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی جبکہ خطے میںسکیورٹی کی صورتحال سمیت پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں ایران ، سوڈان اور آسٹریلیا کے مسلح افواج کے مابین تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید وست دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ سفیروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہا گیا۔

مزید :

راولپنڈی -