حبس نے بے بس کردیا

حبس نے بے بس کردیا
حبس نے بے بس کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے اکثر علاقوں میں حبس کے ساتھ گرمی کی شدت جاری ہے جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ہزارا ، مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواووں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے اکثر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔تربت 47 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا جبکہ پشاور میں درجہ حرارت42 ڈگری، مظفر آباد ، اسلام آباد 40 ، لاہوراور ،ملتان 38 ،کوئٹہ 37 ، کراچی اور گلگت 33 ،اور مری میں زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت چوبیس گھنٹوں میں جاری رہے گی۔

مزید :

ماحولیات -