بین المذاہب امن کانفرنس ستمبرمیں ہوگی

بین المذاہب امن کانفرنس ستمبرمیں ہوگی
بین المذاہب امن کانفرنس ستمبرمیں ہوگی

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ستمبر میں منقعد ہوگی جس کی صدارت امام کعبہ کریں گے۔قومی ہم آہنگی کے انچارج وزیر پال بھٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ہم آہنگی کو بتایا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی میں اقدامات کیے جارہے ہیں اور بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اجازت دے تو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے میسر فنڈ چرچ اور مندروں کی تعمیر اور مرمت پر بھی خرچ کیے جائیں۔ اجلاس کی صدارت محمد علی رند نے کی جس میںکمیٹی نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں سے متعلق شکایات پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا جبکہ وزارتوں میں اقلیتوں کی ملازمتو ں کے کوٹہ کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

اسلام آباد -