متحدہ اور ق لیگ کی قیادت کی ملاقات

متحدہ اور ق لیگ کی قیادت کی ملاقات
متحدہ اور ق لیگ کی قیادت کی ملاقات

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے وفدسمیت مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چو ہد ری شجا عت سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحا ل پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے متحدہ کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گول میز کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ایجنڈا مختصر ہی سہی پر قومی ہم آہنگی ہونی چاہئے، مسائل کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے قائم کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ عوام ملک کے حالات سے مایوس ہیں،سیاسی جماعتوں کو مل جل کر عوام کے مسائل کا حل نکانا ہو گااور گول میز کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ گول میز کانفرنس میں بلوچستان مین ایجنڈا ہو گا، ایم کیو ایم کے قومی ایجنڈے کو سراہتے ہیں،ہمیں محدود ایجنڈے پر بھی بات کرنی چاہئے۔

مزید :

اسلام آباد -