پیپلز پارٹی اداروں میں تصادم کی سازش کررہی ہے:عمران خان

پیپلز پارٹی اداروں میں تصادم کی سازش کررہی ہے:عمران خان
پیپلز پارٹی اداروں میں تصادم کی سازش کررہی ہے:عمران خان

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو خط نہ لکھنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔دنیا نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اداروں میں تصادم کی سازش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت سیاسی شہید بننا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران ٹولہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی میں رکاٹ ہے۔ حکومت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سوئس حکام کو خط لکھے۔

مزید :

اسلام آباد -