ہمارا اپنا قانون ہے ۔۔۔جرگے نے شرعی شادی توڑ دی

ہمارا اپنا قانون ہے ۔۔۔جرگے نے شرعی شادی توڑ دی
ہمارا اپنا قانون ہے ۔۔۔جرگے نے شرعی شادی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) جرگے نے بیوہ بھابھی سے شادی کرنے والے کو دولڑکیاں ونی کرنے، دولاکھ روپے جرمانہ اور شہر بدری کی سزا سنادی اور جوڑے کوالگ کردیا جس پرپولیس نے جرگے کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔کندھکوٹ میں اگلزار شیخ نے چھ ماہ قبل بیوہ ہونے والی بھابھی بانو سے اس کی رضا مندی سے نکاح کرلیا تو معترض رشتے داروں نے شیخ فتح محمد کی سربراہی میں برادری کا جرگہ بلا لیا جس نے اس شرعی جوڑے کو الگ کرتے ہوئے قریبی رشتےدار کی دو بچیاں ونی کرنے ، شہر بدری اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔اس ظلم کیخلاف احتجاج کیلئے لڑکا پریس کلب پہنچ گیا اور میڈیا کو تمام حقائق سے آگاہ کیا۔ خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی کشمور عمر سلامت نے جرگے کے شرکاکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اس وقت شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہے جبکہ دونوں کو کل سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

انسانی حقوق -