پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر اضافے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں سات روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے تاہم پٹرولیم لیوی کم کرکے اس ممکنہ اضافہ کو روکنے کی تجویز بھی دی جارہی ہے۔ اوگرا ذرائع نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط قیمت میں 16 جولائی سے اب تک 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے ۔اس طرح عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 9 فی صد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سمری کے مطابق پٹرول اور ایچ او بی سی میں فی لٹر 7 روپے، ڈیزل 5 روپے، مٹی کا تیل 4 روپے ، لائٹ ڈیزل 3 روپے 75 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق اوگرااس سمری میں حکومت کو یہ تجویز بھی کریگی کہ پٹرولیم لیوی کو کم کرکے عوام کو اس اضافے سے بوجھ سے بچایاجاسکتاہے۔