اولمپکس وارم اپ میچ ،بلجیم نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو

اولمپکس وارم اپ میچ ،بلجیم نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو
اولمپکس وارم اپ میچ ،بلجیم نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن اولمپکس وارم اپ ہاکی میچ میں بلجیم نے پاکستان کو دوصفر سے شکست دیدی ۔پاکستان اور بلجیم کے درمیان وارم اپ میچ میں 20 بیس منٹ کے تین ہاف ہوئے،پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا،دوسرے اورتیسرے ہاف میں بلجیم نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان ٹیم گول تو نہیں کرسکی لیکن مواقع ضرور ضائع کرتی رہی حتیٰ کہ چار پنلٹی کارنرز بھی ملے مگر پاکستان نے گول نہیں کیا۔پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ جمعرات کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔اولمپکس میں پاکستان کاپہلا میچ تیس جولائی کوسپین سے ہوگا۔

مزید :

کھیل -