ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل کی سازش وفاقی، صوبائی حکومت اور عدلیہ میں نفرت پھیلانے کیلئے تیار ہوئی ، مقدمہ درج

ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل کی سازش وفاقی، صوبائی حکومت اور عدلیہ میں ...
ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل کی سازش وفاقی، صوبائی حکومت اور عدلیہ میں نفرت پھیلانے کیلئے تیار ہوئی ، مقدمہ درج

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔یہ مقدمہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے پنجاب کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ کا مقصد وفاتی، صوبائی حکومت اور عدلیہ میں نفرت پھیلانا تھاجبکہ ایف آئی آر میں نامزد افراد نے من گھڑت رپورٹ جاری کی۔جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل کی سازش کی ایف ٓائی آر منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق یہ مقدمہ ایف آئی آے کے ایک سیکشن افسر حاکم دین کی طرف سے درج کرایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سازش کی تحقیقات کیلئے قائم کیے جانے والے کمیشن نے سولہ اہم گواہوں کے بیانات لئے جبکہ کرنل رحمان اور ڈائریکٹر محمود نے ایف آئی اے سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا۔ جن سے تفتیش کی گئی وہ سب رپورٹس میں جھوٹ بولتے رہے۔قتل کی سازش سے متعلق کوئی سرکاری فائل سپیشل برانچ میں موجود نہیں تھی۔ یہ امر حیران کن ہے کہ اہم رپورٹ پر کسی نے دستخط نہیں کئے تھے ۔

مزید :

قومی -