ن لیگ کا صدارتی ٹکٹ بالآخر ممنون حسین کو مل گیا

ن لیگ کا صدارتی ٹکٹ بالآخر ممنون حسین کو مل گیا
ن لیگ کا صدارتی ٹکٹ بالآخر ممنون حسین کو مل گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس دوران صدارتی انتخابات کے لائحہ عمل اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ممنون حسین کا صدر کیلئے نام خود پیش کیاجس کی دیگر رہنماﺅں نے توثیق کردی ۔اجلاس کے بعد میاں نواز شریف اورصدارتی امیدوار ممنون حسین کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -اہم خبریں -