عراق :خودکش کار بم دھماکے میں 23ہلاک ،52زخمی

عراق :خودکش کار بم دھماکے میں 23ہلاک ،52زخمی

  

                                               بغداد(ثناءنیوز)عراق میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں کم از کم نو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔یہ خودکش دھماکا دارالحکومت بغداد کے شمال میں خادمیہ کے علاقے میں پولیس کی ایک چوکی کے قریب ہوا۔جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہاں شیعہ اکثریت آباد ہے۔فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عراق کے شمال میں بہت سے علاقوں پرداعش نے قبضہ کر رکھا ہے۔داعش نے دارالحکومت بغداد میں حال ہی میں ہونے والے کئی خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،جس میں گزشتہ ہفتہ کے روز ہونے والے بم دھماکے بھی شامل ہیں جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔دریں اثنا فلوجہ کے علاقے میں عراق کی فضائی کارروائی میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔عراقی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں موجود داعش کے خلاف تھے۔

مزید :

عالمی منظر -