امریکا کا مقصد طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی بجائے روس کو سنگین ترین جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانا ہے‘ماہر سیاسیات

امریکا کا مقصد طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی بجائے روس کو سنگین ترین جرائم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے پی پی) امریکا یوکرین میں ملائیشیا ایئر لائنز کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے فائدہ اٹھا کر روس کے خلاف نفسیاتی جنگ میں تیزی لانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس موقف کا اظہار ریگن انتظامیہ میں امریکا کے وزیر خزانہ کے سابق معاون پول کریگ رابرٹس نے ٹی وی انٹرویو میں کیا ہے۔ رابرٹس نے مزید کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ روس کو یوکرین میں جاری کا رروائیوں کا واحد ذمہ دار سمجھتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کے حادثے کی تحقیقات کی آزاد نوعیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے لوگ اور ادارے تحقیقات کی نگرانی کریں جو امریکا پر انحصار نہیں کرتے ۔
 ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو یوکرینی فوجیوں نے مار گرایا کیونکہ یہ حادثہ تو روس کے حکام اور نہ ہی یوکرینی فوج کا مقابلہ کرنے والے عوامی مخالفین کے مفاد میں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -