انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعلق کے منتظر ہیں، آسٹر یلو ی وزیر اعظم

انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعلق کے منتظر ہیں، آسٹر یلو ی وزیر اعظم

  

 سڈ نی(آن لائن)آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ وہ انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ودودو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ فرا نسیسی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ٹونی ایبٹ نے بدھ 22 جولائی کو ودودو کو انتخابی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات آسٹریلیا کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: ”آسٹریلوی حکومت ان کے (ودودو) کے ساتھ قریبی تعلق کی منتظر ہے۔“ایبٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ’انتہائی فائدہ مند‘ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: ”ہم وسیع تر مشترکہ مفادات اور چیلنجز کی بنیاد پر تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے انتخابات کو دنیا کی اس تیسری بڑی جمہوری طاقت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے صدر یودھویونو کی خدمات کو بھی سراہا۔ وا ضح رہے کہ گذشتہ برس جاسوسی کے الزامات پر دونوں ملکوں کے درمیان د±وریاں پیدا ہو گئی تھیں۔ گزشتہ برس نومبر میں کینبرا اور جکارتہ حکومتوں کے تعلقات اس وقت برسوں میں پہلی مرتبہ انتہائی نچلی سطح پر چلے گئے تھے جب جاسوسوں کی جانب سے صدر سسیلو بامبانگ یودھویونو اور ان کے قریبی حلقوں کے ٹیلیفونز کی نگرانی کرنے کی رپورٹیں سامنے آئیں۔جکارتہ نے اس واقعے کو ناقابلِ تصور قرار دیتے ہوئے کینبرا میں تعینات اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس طلب کر لیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ اس میں انسانی اسمگلنگ کا معاملہ بھی شامل تھا جو دونوں ملکوں کے لیے انتہائی نازک ہے۔

مزید :

عالمی منظر -