یوکرین کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیاگیا

یوکرین کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیاگیا

  

لندن(اے پی پی) یوکرین کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیاگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں صحافیوں کی سرگرمیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے والے ادارے انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں یوکرین تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن گیا ہے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پچھلے دس سالوں میں صحافیوں کے لئے خطرناک ثابت ہونے والے 5 اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے اس سال کی پہلی ششماہی میں یوکرین میں 7صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے 5 پچھلے 2ماہ میں ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کو صحافیوں کے لئے دوسرا خطرناک ترین ملک تسلیم کیا گیا ہے۔ تسیرے نمبر پر شام اور پاکستان ہیں جہاں 6 ماہ میں پانچ ‘ پانچ صحافی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے شروع سے دنیا بھر میں کل 61 صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بوری کرتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں یہ تعداد گزشتہ سال کے متعلقہ عرصے کی نسبت ڈیڑہ گناہ زیادہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -