سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے سہولیات بڑھادیں

سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے سہولیات بڑھادیں

  

لاہور(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کے سلسلے میں مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لےے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر جمعرات 24 جولائی 2014ءسے رمضان کے آخری یوم کار تک اپنے کا¶نٹرز سے عوام کو نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گے۔انتظامات کے تحت ہر فرد کو صرف کا¶نٹر پر اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ دکھانے پر 10 روپے مالیت کے تین پیکٹ اور 20، 50 اور 100 روپے مالیت کے ایک ایک پیکٹ دیے جائیں گے۔اس دوران کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں سے 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کا فی کس کوٹا بڑھا کر 2 پیکٹ اور 50 اور 100 روپے کا ایک ایک پیکٹ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 22 جولائی 2014ءتک کمرشل بینکوں کو عوام اور اپنے کلائنٹس کو تقسیم کرنے کے لیے 87 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -