پاک تر کمانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کر دئیے ،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

پاک تر کمانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کر دئیے ،وزیر پٹرولیم شاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               اسلام آباد(این این آئی)وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کر دیئے، پاکستان یومیہ یک ارب چھتیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس حاصل کرےگا۔ایک انٹرویو میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترکمانستان سے گیس کی پیمائش کے طریقے ¾ پائپ لائن کے ڈیزائن اور گیس فراہمی کے پوائنٹس کے حوالے سے بات چیت کرلی گئی ہے یہ پائپ لائن ترکمانستان سے ہوتی ہوئی پاکستان افغانستان سے گزر کر بھارت تک جائے گی، انھوں نے کہا کہ چاروں ممالک نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے رواں سال نومبر تک لیڈ کنسورشیم تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ منصوبے کا آغاز کیا جاسکے انہوںنے کہاکہ بھارت ٹرانزٹ فیس پاکستان کو ادا کرےگا جو افغانستان کو دی جائے گی اور پاکستان اس سلسلے میں کوئی رقم ادا نہیں کرے گا، تاہم اے ڈی بی ٹرانزکشن ایڈوائزری کے طور پر ہر رکن ملک سے ماہانہ ساڑھے بارہ ہزار ڈالر فیس وصول کرے گا، منصوبہ شیڈول کے مطابق دو ہزار سترہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -