تھائی فوڈ چین کا آسٹریلیامیں 500 ریسٹورنٹ قائم کرنے کا اعلان

تھائی فوڈ چین کا آسٹریلیامیں 500 ریسٹورنٹ قائم کرنے کا اعلان

  

سڈنی (اے پی پی) تھائی لینڈ کی فوڈ چین شارون پوک فینڈ نے آسٹریلیامیں 500 سے زائد ریسٹورنٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی فوڈ چین ”ریڈی ٹو ایٹ میلز“ سیگمنٹ میں بھی توسیع کا منصوبہ تشکیل دی رہی ہے جس سے آئندہ پانچ برس کے دوران شارون پوک فینڈ کی آسٹریلیا میں سرمایہ کاری200 ملین ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔ آسٹریلیا میں شارون پوک فینڈ کے ریجنل جنرل منیجر رچرڈ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دنیا بھرمیں ریسٹورنٹس کےلئے بہترین جگہ ہے اور آسٹریلیا میں آئندہ چار سال کے دوران 300 سے 500 جدید تھائی فاسٹ فوڈ کی فرنچائزز قائم کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔   

مزید :

کامرس -