بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی فلم بائے دا سی، میں اکٹھے کام کرینگے

بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی فلم بائے دا سی، میں اکٹھے کام کرینگے
بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی فلم بائے دا سی، میں اکٹھے کام کرینگے
کیپشن: pic

  

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ، کے بعد اب فلم ،بائے دا سی میں اکٹھے کام کریں گے۔فلم بائے داسی انجیلینا جولی کی ڈائریکشن میں بنے گی اور اس فلم کی کہانی بھی انجیلینا لکھ رہی ہیں۔ انجیلینا اور بریڈ پٹ دونوں مل کر یونیورسل پکچرز کے ایک پروجیکٹ کو پروڈیوس بھی کر رہے ہیں جبکہ انجیلینا میلفیشنٹ کی کامیابی کے بعد اپنی دوسری فلم ، ان بروکن کے پوسٹ پروڈکشن کام میں مصروف ہیں۔ ان بروکن سابق اولمپین اور وار ہیرو لوئیس زمپرینی کی کہانی ہے۔ مذکورہ فلم 25 دسمبرکو ریلیز کی جائے گی

مزید :

کلچر -