عید الفطر ، تھیٹرز اور سینما گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

عید الفطر ، تھیٹرز اور سینما گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

  

لاہور (این این آئی) عید الفطر کے موقع پر تھیٹرز اور سینما گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیاگیا ہے ذرائع کے مطابق سینما و تھیٹرز مالکان سے کہا گیا کہ وہ ذاتی طور پر اپنی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں اور تھیٹرز و سینما گھروں کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے گئے خفیہ کیمروں کی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی شر پسند کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کا موقع نہ مل سکے ۔ وزار ت داخلہ کے ذرائع کے مطابق تمام تھیٹرز و سینما مالکان سے کہا گیا کہ وہ اپنی عمارات کے باہر رکاوٹیں اور بیریر ز لگانے سمیت خار دار تاریں بھی لگائیں تاکہ کسی گاڑی یا دیگر ٹرانسپورٹ یا شخص کا بلا روک ٹوک ہالز میں داخلہ ممکن نہ ہوسکے۔

مزید :

کلچر -