”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز“8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز“8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز“8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹل نے اب فلمی روپ دھار لیا ہے اور اب ننجا ٹرٹل آرہا ہے بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز “کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔جوناتھن لیپس مین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے -

جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور ایسے میں سپر ہیروز اپنے ایکشن کا جادو جگانے میدان میں اتر جاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -