ایک با صلاحیت فنکار کبھی خوف زدہ نہیں ہوتا،میگھا

ایک با صلاحیت فنکار کبھی خوف زدہ نہیں ہوتا،میگھا
 ایک با صلاحیت فنکار کبھی خوف زدہ نہیں ہوتا،میگھا
کیپشن: pic

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر میگھا نے کہا ہے کہ ایک با صلاحیت فنکار کبھی خوف زدہ نہیں ہوتا وہ سازش کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیتا ہے ۔گزشتہ روز”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ میں نے عید کے سپل کے لئے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں ان آئٹمز کو بہتر بنانے کے لئے میں مسلسل ریہرسل کرررہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں نے ان ڈانس آئٹمز کی مناسبت سے نئے ڈریسز بھی تیار کروائے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ ہمارے ملک میں پروفیشنل ازم کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا کے دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ایران نے اعلیٰ اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کیا ہے کہ کام باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتا ہے ۔ہم لوگوں نے اگر کامیاب ہونا ہے تو روائتی ڈگر سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا ۔دنیا کے ساتھ چلنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔فلم،ٹی وی اور سٹیج پر کامیابی اپنی محنت اور لگن سے حاصل کی ہے۔

مزید :

کلچر -