ٹنڈولکر کی کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرا پووا کے کیساتھ شرکت

ٹنڈولکر کی کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرا پووا کے کیساتھ شرکت

  

گلاسگو ( نیٹ نیوز) بھارت کے سابق اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ماریہ شراپووا کے ساتھ شرکت کی ۔ سچن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے خیرسگالی سفیر ہیں اور یونیسیف ان گیمز کے انعقاد میں شراکت دار ہے۔ ٹنڈولکر اسی حیثیت میں افتتاحی تقریب کا حصہ ہیں ۔ دوسری جانب سچن ٹنڈولکر آخر کار ماریہ شراپووا کی جانب سے انہیں پہچاننے سے انکار پر بول ہی پڑے۔

 ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ روسی ٹینس پلیئر نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا اور نہ ہی ان کا مقصد میری تضحیک تھا۔ وہ دراصل کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں اس لیے ان کا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع میرے متعلق لاعلمی کا اظہار کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -