گنگا رام کی ایمر جنسی میں دو ہفتوں کے دوران تیسری بار آتشزدگی
لاہور(جنرل رپورٹر) گنگارام ہسپتال ایمرجنسی انتظامی غفلت کے باعث دو ہفتوں کے دوران تیسری دفعہ آتشزدگی کا شکار ہوگئی جبکہ ایمرجنسی میں ایک دفعہ پھر گزشتہ روز آگ لگنے کے باعث بھگڈر مچ گئی اور لواحقین اپنے مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے دوڑ نکلے د وسری جانب انتظامیہ پہلی دفعہ آگ لگنے کے باوجود ایمرجنسی کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہ کرسکی تمام صورتحال پر ایم ایس کی جانب سے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک دفعہ پھر گنگار ام ایمرجنسی میں آگ لگ گئی جسکی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ایمرجنسی فرسٹ فلور پر لیبر روم ہال پر واقع اوبی وارڈ کے سٹور روم کو وہاں موجود نرسز کی جانب سے بطور ذاتی رہائش گاہ کی طرز پر استعمال کرنےکے باعث آگ لگی کیونکہ اسے نرسز کی جانب سے چینج روم کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا اور وہاںکپڑوں کی استری چلتی ہوئی چھوڑ دی گئی جسکے باعث چادریں اور وہاں موجود میز کا فارمیکابھی جل گیا اور آگ بھڑک اٹھی جبکہ اس دوران سٹور کے تالہ کی چابیاں بھی نہ مل سکیں جس پر ہسپتال کے عملہ نے مل کر اس کا دروازہ توڑا جبکہ اس دوران ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی اور مل کر آگ پر قابو پایاذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز رات تین بجے سحری کے وقت بھی گراﺅنڈ فلو ر میں اے سی روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا جسکی بابت کسی کو معلوم ہی نہیں ہوسکا قبل ازیں سرجیکل ایمرجنسی میں آگ کے باعث ساری ایمرجنسی خالی کرنا پڑی تھی ایمرجنسی میں بار بار آگ لگنے کے باعث وہاں موجود مریضوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے دوسری جانب ایم ایس نے آگ لگنے کے واقع پر ایک دفعہ پھر انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔