یوہان بلیک سرجری کے باعث رواں سال کے بقیہ سیزن سے دستبردار

یوہان بلیک سرجری کے باعث رواں سال کے بقیہ سیزن سے دستبردار

  

کنگسٹن ( نیٹ نیوز) جمیکن سٹار اور ڈبل اولمپک چیمپئن یوہان بلیک فٹنس مسائل کے باعث رواں سال کے بقیہ سیزن سے دستبردار ہو گئے۔ 24 سالہ بلیک 11 جولائی کو گلاسگو گرینڈ پریکس کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انجری سے مکمل نجات کیلئے انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے، وہ آئندہ دو تین روز میں سرجری کرائیں گے اور سرجری کے باعث وہ رواں سال کے بقیہ سیزن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ واضح رہے کہ بلیک گزشتہ برس بھی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ماسکو، روس میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 میٹر دوڑ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔ بلیک نے 2016ءمیں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کی تیاری کے پیش نظر کامن ویلتھ گیمز سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -