لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اندرون شہر میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اندرون شہر میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا

  


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام شہر کے تاریخی و ثقافتی مرکز اندرون لاہور میں 4روزہ صفائی و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیامہم کا مقصد عید الفطر سے قبل یہاں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانا اور صفائی کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں میں شعور بیدار کرنا ہے مہم کے پہلے روز فورٹ روڈ پر کیمپ لگا یا گیا اور آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت میاں حمزہ شہباز کے کوآرڈی نیٹر وسیم قادر نے کی دیگر شرکاء میں منیجر کمیونیکیشن جمیل خاور، منیجر آپریشنز ایاز مظہر، اسسٹنٹ منیجرز اسد احمد، محمد عمیر خان، رحمان راشد ، جاذب سعید اورزونل آفیسر چوہدری اسلم شامل تھے اس موقع پر شعبہ ء ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے طلباو طالبات ، سوشل موبلائزرز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے گھر گھر آگاہی سرگرمی میں حصہ لیا اور اندرون شہر کے مکینوں کو ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی انتظامات سے آگاہ کرنے کے لیے ان میں صفائی سے متعلق اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بیداریء شعور کی کوشش کی وسیم قادر نے اپنے علاقے میں خصوصی صفائی مہم کو بے حد سراہا اور منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید کا شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق 4روزہ مہم کے دوران یہاں زیرو ویسٹ آپریشن کے ذریعے تمام علاقے کی مکمل صفائی کی جائے گی اس سلسلے میں ترک کمپنی البیراک کے تعاون سے 200ورکرز پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے جو روایتی طریقے اور بھاری مشینری کی مدد سے کام کرے گاصفائی آپریشن گلیوں و سڑکوں کی صفائی، کوڑاکرکٹ کے کھلے ڈھیروں کے خاتمے، ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ اور مساجد، امام بارگاہوں اور تاریخی مقامات کی دھلائی پر مشتمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -