جماعت اہلحدیث پاکستان کل جمعتہ الوداع کو یوم دعا منائےگی

جماعت اہلحدیث پاکستان کل جمعتہ الوداع کو یوم دعا منائےگی

  

لاہور(پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان کل بروز جمعة المبارک کو غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے سلسلے میں ”یوم دعا“ کے طور پر منائے گی اس سلسلہ میں لاہور، گوجرانوالہ، مریدکے، کامونکی، گجرات، سیالکوٹ، کراچی ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کی تمام اہل حدیث مساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد جامعہ دارالقدس لاہور میں فلسطین کے مسلمانوں پر ہونیوالے جارحیت اور بربیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا جس کی قیادت جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی فرمائیں گے مظاہرے میں کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ مظاہرے کے دوران اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے مشترکہ قراردادیں پیش کی جائیں گی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینی مسلمانوں پر جاری بربریت کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر حقوق انسانیت کی عالمی تنظیموں پر دباﺅ بڑھائے جانے کے لیے آواز اٹھائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -