یی کوسکی کا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یی کوسکی کا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  

ماسکو ( نیٹ نیوز) روس کے سٹار ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن یوری بورزا کوسکی نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یوری نے 2004ءمیں ایتھنز میں منعقدہ گیمز میں 800 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے اب میرے لئے پہلی جیسی کارکردگی دوہرانا ممکن نہیں اسلئے میں نے ایتھلیٹکس سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے، میں اب بطور آفیشل دوسرے ایتھلیٹکسکو تربیت دوں گا۔ یوری نے 2001ءمیں منعقدہ ورلڈ انڈور چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -