مسلم لیگ(ن) بے کار منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کر رہی ہے،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ(ن) بے کار منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کر رہی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) پنجاب میں 6سال سے بے کار منصوبوں پر قومی دولت ضائع کر رہی ہے سستی روٹی ،فوڈ سپورٹ پروگرام ،آشیانہ ،لیپ ٹاپ،گرین ٹریکٹر،پیلی ٹیکسی ،موبائل ہیلتھ یونٹ،سولر لیمپ ،دانش سکول جیسے ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے ہیںایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائے ان نام نہاد منصوبوں کی وجہ سے تعلیم صحت کی سہولتوں میں کتنا اضافہ ہوا اور غربت میں کتنی کمی واقع ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود بازاروں میں امپورٹڈآلو اور پھل بک رہے ہیں جو پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ نندی پور کے ناکام پاور پروجیکٹ کے بعد خدشہ ہے کہ ساہیوال کو ل پاور اور قائداعظم سولر پارک کا نجام بھی خزانے کی بربادی کی صورت میں سامنے نہ آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -