دورہ سری لنکا قومی ٹیم کےلئے مفید ثابت ہوگا، وقار یونس

دورہ سری لنکا قومی ٹیم کےلئے مفید ثابت ہوگا، وقار یونس

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دورہ سری لنکا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ہماری حکمت عملی جیتنے والی ہو گی چاہے اس میں دفاع کر کے جیتیں یا اٹیک کر کے۔ کوشش یہ کی جائے گی کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں اور ہماری کوشش یہی ہو گی کہ کسی طریقے سے بھی یہ ٹورنامنٹ جیتیں۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ بلاشبہ جے وردھنے عظیم کرکٹر ہیں اور وہ ان کی آخری سیریز کو ڈراو¿نا خواب بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سیریز میں صورتحال کی تحت جارحانہ اور دفاعی حکمت عملی اختیار کریں گے تاہم ہدف صرف اور صرف جیت ہی ہوگا۔وقار یونس نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو اپنے تجربہ کار فاسٹ اٹیک کی وجہ سے شکست دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -