دورہ سری لنکا،قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں

دورہ سری لنکا،قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)دورہ سری لنکاکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں،ٹریننگ کیمپ میں چارروز کی سخت محنت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔ میچ روزانہ دوپہرڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میچ میں ٹارگٹ مقررکرکے پلئیرزکی صلاحیتوں کوجانچا جائے گا۔سری لنکا کیخلاف سیریزکی تیاری کیلئے کیمپ کا آغازاٹھارہ جولائی سے ہوا تھا، کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ وقاریونس کی زیرنگرانی چارروز تک دوسیشنزمیں بھرپورٹریننگ کی۔۔ کیمپ میں فزیکل فٹنس پرزیادہ توجہ دی گئی جبکہ بیٹنگ، بالنگ اورفیلڈنگ میں بہتری لانے پربھی کام جاری رہا۔ پریکٹس میچ کے بعد کیمپ کا اختتام ہوجائے گا اورکرکٹرزاپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کیلئے اپنے شہروں کوروانہ ہوجائیں گے۔ ہیڈکوچ وقاریونس سڈنی میں اہلخانہ کے ساتھ عید منائیں گے ۔وقاریونس سڈنی سے براہ راست کولمبو پہنچیں گے۔قومی ٹیم آئی لینڈرزکیخلاف سیریزکھیلنے کیلئے دواگست کوسری لنکا روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -