شریف برادران پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں،فرزانہ بٹ

شریف برادران پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں،فرزانہ بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی ممبر پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کا ایجنڈا پاکستان کوجمہوریت کی پٹٹری سے اتارکربربادی کی راہ پرگامزن کرنا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین میاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف کا مشن پاکستان کودہشت گردی اورتوانائی کے بحران سے نجات دلاکراورملک کوامن کا گہوارا بنا کرایشین ٹائیگربنانا ہے گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اورطاہرالقادری جمہوریت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن محب وطن اورباشعورعوام جمہوریت کیخلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اورنام نہاد انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے احسان فراموش عناصرمحاذ آرائی کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں یہ عناصر ملک اورقوم کیساتھ مخلص نہیں بلکہ دشمن ہیں عوام نے مسلم لیگ (ن) کوپانچ برس کا مینڈیٹ دیا ہے لہذا آزادی مارچ اورنام نہاد انقلاب لانے والے عناصرمسلم لیگ (ن) کی حکومت کوعوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتے کیونکہ محب وطن عوام ایسا کوئی آزادی مارچ اورانقلاب کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس سے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے سفرمیں رکاوٹ پڑتی ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -